فهرس الكتاب

الصفحة 542 من 908

وفي کل مصر مثل مصر وإنما لکل مسمی والجمیع ذئاب

[ہر شہر میں دوسرے شہر کی مانند لوگ ہیں،ان کے نام تو الگ ہیں،جب کہ (ان کا مشترک نام یہ ہے کہ) وہ سب بھیڑیے ہیں ]

تری الدین مثل الشاۃ قد وثبت لہ ذئاب وما عنہ لھن ذہاب

[آپ دیکھیں گے کہ دین اس بکری کی مانند ہے،جس پر بھیڑیوں نے حملہ کر دیا ہو اور اس کے لیے ان سے چھٹکارا ممکن نہ ہو]

فقد مزقتہ بعد کل ممزق فلم تبق منہ جثۃ وإہاب

[بھیڑیوں نے اسے کچھ اس طرح سے چیر پھاڑ کیا ہو کہ اس کی کھال نوچ کر اس کے وجود کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا ہو]

ولیس اغتراب الدین إلا کما تری فہل بعد ہذا الاغتراب إیاب

[دین کو چھوڑنے کا انجام وہی ہوتا ہے جو تو دیکھ رہا ہے۔کیا دین کے اس ترک کے بعد لوٹنے کے کوئی امکان ہیں ؟]

فیا غربۃ ہل ترتجیٰ منک أوبۃ فیجبر من ھٰذا البعاد مصاب

[اے جلا وطنی! کیا تجھ سے واپسی کی کوئی امید کی جا سکتی ہے کہ دوری اور پردیس کاٹنے کے اس نقصان کی تلافی ہوسکے؟]

فلم یبق للراجي سلامۃ دینہ سوی عزلۃ فیھا الجلیس کتاب

[اپنے دین کی سلامتی کے امید وار کے لیے گوشہ نشینی اور کنارہ کشی کے سواہ کوئی راہ نہیں ہے جس میں اس کا ہم نشین (اللہ کی) کتاب ہو]

کتاب حویٰ کل العلوم وکلما حواہ من العلم الشریف صواب

[جو کتاب تمام علوم کی جامع ہے اور اس کے اندر جو بھی علم شریف ہے،وہ صحیح اور درست ہے]

فإن رمت تأریخا رأیت عجائبا تری آدما إذ کان وھو تراب

[پس اگر تو اس سے تاریخ کا علم جاننا چاہے تو وہ تجھے عجائبِ عالم کا مشاہدہ کرائے گی اور

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت