فهرس الكتاب

الصفحة 544 من 908

[تو اس (کتاب) میں جو طریقہ چاہے گا پا لے گا،نیز اس میں روح کا کھانا پینا اور اس کی غذا بھی موجود ہے]

وإن رمت إبراز الأدلۃ في الذي ترید فما تدعو إلیہ تجاب

[اور اگر تو اپنے من پسند مسئلے کے دلائل معلوم کرنے کا ارادہ کرو تو تم اس سے جو کچھ پوچھو گے تمھیں اس کا جواب ملے گا]

تدل علی التوحید فیہ قواطع بہا قُطِّعت للملحدین رقاب

[اس میں توحید کے ایسے قطعی دلائل ہیں،جن کے ساتھ ملحدوں کی گردنیں کاٹی جاتی ہیں ]

وما مطلب إلا و فیہ دلیلہ ولیس علیہ للذکي حجاب

[اس میں ہر مسئلے کی دلیل موجود ہے اور اس میں ذہین آدمی سے کوئی اوٹ اور رکاوٹ نہیں ہے]

وفیہ الدواء من کل داء فَثِقْ بہ فواللّٰہ! ما عنہ ینوب کتاب

[اس میں ہر بیماری کا علاج ہے،لہٰذا اس پر اعتماد کرو،اللہ کی قسم! اس کے قائم مقام کوئی کتاب نہیں ہے]

وفي رقیۃ الصحب اللدیغ قضیۃٌ وقررھا المختار حین أصابوا

[ (کسی زہریلی چیز کے) ڈسے ہوئے شخص کو صحابہ کے دم کرنے کا معاملہ ہے،جس کو (احمد صلی اللہ علیہ وسلم) مختار نے ثابت رکھا،جب انھوں نے یہ کام کیا]

ولکن سکان البسیطۃ أصحبوا کأنھم عما حواہ غضاب

[لیکن اب زمین کے باسی اس طرح کے ہو گئے ہیں کہ گویا وہ اس کتاب کے مشتملات پر غضب ناک ہیں ]

فلا یطلبون الحق منہ و إنما یقولون من یتلوہ فھو مثاب

[وہ اس سے حق کو تلاش نہیں کرتے،بلکہ وہ تو صرف یہی کہتے ہیں کہ جو اس کی تلاوت کرے گا اسے ثواب ہو گا]

فإن جاء ہم فیہ الدلیل موافقا لما کان للآباء إلیہ ذہاب

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت