فهرس الكتاب

الصفحة 635 من 908

[قرآن اس وقت تک پڑھو،جب تک تمھارے دل اس پر متوجہ ہوں اور جب خیالات منتشر ہو جائیں تو پھر اسے پڑھنا چھوڑ دو]

24۔براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(( زَیِّنُوْا الْقُرْآنَ بِأَصْوَاتِکُمْ ) ) [1] (رواہ أحمد وأبو داؤد وابن ماجہ والدارمي)

[اپنی آوازوں کے ذریعے سے قرآن مجید کو مزین کرو]

25۔عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ یقینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(( لَمْ یَفْقَہْ مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ فِيْ أَقَلَّ مِنْ ثَلَاثٍ ) ) [2] (رواہ الترمذي وأبو داؤد والدارمي)

[جس شخص نے تین دن سے کم میں قرآن پڑھا تو اس نے اسے سمجھا ہی نہیں ]

26۔عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(( اَلْجَاہِرُ بِالْقُرْآنِ کَالْجَاہِرِ بِالصَّدَقَۃِ،وَالْمُسِرُّ بِالْقُرْآنِ کَالْمُسِرِّ بِالصَّدَقَۃِ ) ) [3]

(رواہ الترمذي وأبو داؤد والنسائي،وقال الترمذي: ھذا حدیث حسن غریب)

[بلند آواز سے قرآن پڑھنے والا علانیہ صدقہ کرنے والے کی طرح ہے،جب کہ آہستہ قرآن پڑھنے والا چھپا کر صدقہ کرنے والے کی طرح ہے]

27۔عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(( لَا حَسَدَ إِلَّا عَلَی اثْنَیْنِ،رَجُلٌ آتَاہُ اللّٰہُ الْقُرْآنَ،فَھُوَ یَقُوْمُ بِہِ آنَائَ اللَّیْلِ وَآنَائَ النَّھَارِ،وَرَجُلٌ آتَاہُ اللّٰہُ مَالًا فَھُوَ یُنْفِقُ مِنْہُ آنَائَ اللَّیْلِ وَآنَائَ النَّہَارِ ) ) [4]

(متفق علیہ)

[2] شعب الإیمان للبیہقي (۲/۳۵۲) اس کی دو سندیں ہیں: ایک میں عبدالرحیم بن ہارون راوی کذاب ہے اور دوسری میں عبداللہ بن عبدالعزیز بن ابی راوی رواد سخت ضعیف ہے،لہٰذا یہ روایت ضعیف ہے۔

[3] صحیح البخاري،رقم الحدیث (۴۷۴۶) صحیح مسلم،رقم الحدیث (۷۹۱)

[4] صحیح البخاري،رقم الحدیث (۴۷۷۳) صحیح مسلم،رقم الحدیث (۲۶۶۷)

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت