فهرس الكتاب

الصفحة 14 من 108

'' ہم نے ہی اس کتاب کو نازل کیا ہے اور ہم ہی اس کے محافظ ہیں۔''

اس لیے ان کئی صدیاں گزر چکی ہیں ؛ ان میں کسی بھی قرآن کے دشمن نے جب بھی قرآن میں اس میں تبدیلی ' یا زیادہ یا کم کرنے یا تغییر کرنے کی کوشش کی تو اللہ تعالیٰ نے اس کا پردہ چاک کیا، اور اس کا انجام رسوا کن رہا ۔ [1]

اللہ تعالیٰ نے قرآن کے بہت سے اوصاف بیان کیے ہیں ۔ جو اس کی عظمت ' برکت ' تاثیر اور ایک شامل کتاب ہونے کی دلیل ہیں ۔ اور یہ کہ یہ کتاب اپنے سے پہلی کتابوں پر حاکم ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:

{وَلَقَدْ آتَیْنَاکَ سَبْعًا مِّنَ الْمَثَانِیْ وَالْقُرْآنَ الْعَظِیْمَ} (الحجر:۸۷)

'' اور ہم نے آپ کو سات (آیتیں) جو (نماز میں) دہرا کر پڑھی جاتی ہیں اور عظمت والا قرآن عطا فرمایا ہے ۔''

اور فرمایا:

{ق وَالْقُرْآنِ الْمَجِیْدِ } (ق:۱)

''ق ؛ قرآن مجید کی قسم ۔''

اور فرمایا:

{کِتَابٌ أَنزَلْنَاہُ إِلَیْکَ مُبَارَکٌ لِّیَدَّبَّرُوا آیَاتِہِ وَلِیَتَذَکَّرَ أُوْلُوا الْأَلْبَابِ} (ص:۲۹)

'' (یہ) کتاب جو ہم نے تم پر نازل کی ہے بابرکت ہے تاکہ لوگ اس کی آیتوں میں غور کریں اور تاکہ اہل ِ عقل نصیحت پکڑیں۔''

اورفرمایا:

{وَہَـذَا کِتَابٌ أَنزَلْنَاہُ مُبَارَکٌ فَاتَّبِعُوہُ وَاتَّقُواْ لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُونَ}

(الانعام:۱۵۵)

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت