فهرس الكتاب

الصفحة 19 من 108

نزولِ قرآن

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر سب سے پہلے قرآن ماہ ِ رمضان المبارک میں نازل ہوا ۔ فرمان ِ الٰہی ہے:

{إِنَّا أَنزَلْنَاہُ فِیْ لَیْلَۃِ الْقَدْرِ} (القدر:۱)

''بیشک ہم نے اس (قرآن) کو شب ِ قدر میں نازل کیا۔'' [1]

اور فرمایا:

{ إِنَّا أَنزَلْنَاہُ فِیْ لَیْلَۃٍ مُّبَارَکَۃٍ إِنَّا کُنَّا مُنذِرِیْنَo فِیْہَا یُفْرَقُ کُلُّ أَمْرٍ حَکِیْمٍ } (الدخان:۳تا۴)

''بیشک ہم نے اس کو مبارک رات میں نازل فرمایا ہم توڈرانے والے ہیں۔ اسی رات میں تمام حکمت کے کام فیصل کئے جاتے ہیں۔''

اور اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

{شَہْرُ رَمَضَانَ الَّذِیَ أُنزِلَ فِیْہِ الْقُرْآنُ ہُدًی لِّلنَّاسِ وَبَیِّنَاتٍ مِّنَ الْہُدَی وَالْفُرْقَانِ } (البقرہ:۱۸۵)

''رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل ہوا جو لوگوں کا رہنما ہے اور (جس میں) ہدایت کی کھلی نشانیاں ہیں۔''

اہل علم کے ہاں مشہور قول کے مطابق جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جب پہلی وحی نازل

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت