حدیث کراچی اوران کے صاحبزادے جناب عبیداللہ سلفی (منتظم مکتبہ ایوبیہ) کررہے ہیں۔
امام عبدالستاردہلوی رحمہ اللہ 19۰5ءمیں امام عبدالوہاب محدث دہلوی رحمہ اللہ کے گھر دہلی میں پیدا ہوئے اورانھوں نے 29اگست 1966ءکو کراچی میں وفات پائی۔
11فتاوی سلفیہ
حضرت مولانامحمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ اپنے عہدکےجلیل القدراہل حدیث عالم دین تھے۔ ان کی تعلیمی وتدریسی اورتبلیغی مساعی کے اثرات آج بھی گوجرانوالہ اوراس کےاطراف میں پائے جاتے ہیں۔مسائل کی تحقیق میں حضرت سلفی صاحب کا اپناہی انداز تھا۔انھوں نے حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نصرت وتائید میں بیسیوں مضامین ومقالات تحریرفرمائے۔اہل حدیث جماعت کے وہ بہت بڑے وکیل اورداعی تھے۔جس موضوع پر بھی خامہ فرسائی کرتے توتحقیق کا حق اداکردیتے۔فتاوی سلفیہ ان کے ان فتاوی جات پر مشتمل ہے جو ہفت روزہ الاعتصام لاہور کے متعددشماروں میں شائع ہوئے تھے اوربعد میں ان کومرتب کرکےکتابی صورت میں شائع کردیا گیا۔فتاوی سلفیہ میں بعض اختلافی اورحساس مسائل کے بارے میں حضرت سلفی صاحب نے اہل حدیث کی نہایت جانداراورٹھوس ترجمانی کی ہے۔فتاوی بڑے مدلل،محقق اورمفصل ہیں۔یہ مجموعہ فتاوی پہلی بار1978ءمیں اسلامک پبلشنگ ہاوس لاہورکی طرف سے شائع کیاگیاتھا۔مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ 1897ءکو پیداہوئے اور2۰فروری1968ءکو وفات پائی۔
12۔۔۔۔۔۔اسلامی فتاوی
مولاناعبدالسلام بستوی رحمہ اللہ کئی علمی وتحقیقی کتابوں کے مصنف اورمترجم تھے۔اسلامی تعلیم اوراسلامی خطبات ان میں زیادہ معروف ہیں۔'' اسلامی فتاوی''سوال وجواب کی صورت میں ان کا بلند پایہ علمی وتحقیقی ذخیرہ ہے۔ اس فتاویٰ میں جواب بڑے مفصل لکھے گئے