فهرس الكتاب

الصفحة 36 من 660

ہیں۔اس کے مطالعہ سے ذہنی تسلی وتشفی کے ساتھ ساتھ بے پناہ علمی وتحقیقی فائدہ بھی حاصل ہوتا ہے۔فتاوی کے شروع میں علامہ ابن قیم رحمہ اللہ کی شہرہ آفاق کتاب''اعلام الموقعین''سے آداب فتوی کی بحث کو اردوترجمہ کرکے شامل اشاعت کیا گیا ہے۔ اسلامی فتاوی کو کتب خانہ سعودیہ اردوبازاردہلی کی طرف سے شائع کیاگیا ۔مولانا عبدالسلام بستوی رحمہ اللہ نے 1974ءمیں بھارت کے شہردہلی میں وفات پائی۔

13۔۔۔۔۔۔فتاوی احکام ومسائل

حضرت مولانا حافظ عبدالمنان نورپوری رحمہ اللہ جامعہ محمدیہ گوجرانوالہ کے شیخ الحدیث تھے۔تقوی وصالحیت اورعلم وعمل میں نیک نام تھے۔لوگ اپنے مسائل کے حل کے لیے اکثران کی طرف رجوع کرتے تھے اورملک کے طول وعرض سے ان کی خدمت خطوط لکھ کرفتوی طلب کرتے تھے۔ حافظ صاحب ہر سائل کو کتاب وسنت کی روشنی میں جواب دیتے تھے۔ اس طرح انھوں نے اب تک لوگوں کے سینکڑوں سوالات کے جواب دئیے جو''احکام ومسائل''کے نام سے دوجلدوں پر مشتمل ہیں۔ان فتاوی میں عقائد وایمانیات سے لے کرہرقسم کے مسائل خوب پیرائے میں درج ہیں۔احکام ومسائل کی پہلی جلد632صفحات اوردوسری جلد864صفحات پر مشتمل ہے۔ان جلدوں میں1985ءسے2۰۰4ءتک کے خطوط کے جواب دیے گئے ہیں۔حافظ عبدالمنان صاحب کے فتاوی کی جمع وترتیب کاکام جامعہ محمدیہ گوجرانوالہ کے فاضل استاذ مولانا محمد مالک صاحب نے انجام دیا ہے اوران فتاوی کو''المکتبہ الکریمیہ''6عظیم منشن نذرلکشمی چوک رائل پارک لاہورکی طرف سے نہایت خوبصورت انداز میں شائع کیاگیا ہے۔

14۔۔۔۔۔۔فتاوی علمائے اہل حدیث

ابوالحسنات مولاناعلی محمد سعدی رحمہ اللہ ایک درویش منش عالم دین تھے۔ وہ اپنے اخلاق

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت