فهرس الكتاب
(( کَانَ۔۔۔ اِذَا قَعَدَ فِی التَّشَہُّدِ۔۔۔ عَقَدَ ثَلَاثَۃً وَّخَمْسِینَ وَاَشَارَ بِالسَّبَّابَۃِ ) ) [1]
''آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب تشہّدکے لیے بیٹھتے… تو انگلیوں سے ترپّن (۵۳) کا عدد بناتے اور انگشتِ شہادت سے اشارہ کرتے تھے۔''
صحیح مسلم، ترمذی، نسائی، ابنِ ماجہ، ابن خزیمہ، ابی عوانہ، بیہقی، مصنف عبدالرزاق اور مسند احمد میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ہی سے مروی ہے:
(( کَانَ اِذَا جَلَسَ۔۔۔ رَفَعَ اِصْبَعَہُ الْیُمْنٰی الَّتِیْ تَلِی الْاِبْہَامَ یَدْعُوْ بِہَا ) ) [2]
''آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب قعدہ کرتے۔۔۔ تو دائیں ہاتھ کی، انگوٹھے کے ساتھ والی انگلی اٹھاتے اور اُس وقت دعا مانگ رہے ہوتے۔''
تیسری حدیث:
تیسری حدیث ابو داود و ترمذی، نسائی و ابن ماجہ، ابن حبان، دارمی، ابن خزیمہ، مسند احمد اور سنن کبریٰ بیہقی میں حضرت وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، جس میں وہ فرماتے ہیں:
(( ثُمَّ جَلَسَ۔۔۔ وَحَلَّقَ حَلْقَۃً۔۔۔ ثُمَّ رَفَعَ اِصْبَعَہٗ فَرَأیتُہٗ یُحَرِّکُہَا یَدْعُوْ بِہَا ) ) [3]