فهرس الكتاب

الصفحة 54 من 456

نماز میں صف بندی اور پاؤں کی کیفیت

جب امام کے پیچھے کھڑے ہوں تو اُس وقت مقتدیوں کو حکم ہے کہ وہ ایک دوسرے سے پاؤں ملا کر رکھیں، جیسا کہ حضرت اَنس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

''تم اپنی صفوں کو درست (سیدھا) رکھو! کیوں کہ میں تمھیں اپنے پیچھے سے بھی دیکھتا ہوں۔''

اس سے آگے حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:

''ہم میں سے ہر کوئی اپنے کندھے کو اپنے ساتھی کے کندھے کے ساتھ اور اپنے پاؤں کو اس کے پاؤں کے ساتھ ملاتا تھا۔'' [1]

اسی طرح حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(( اَقِیْمُوا الصُّفُوْفَ وَحَاذُوْا بَیْنَ الْمَنَاکِبِ وَسُدُّدْوا الْخَلَلَ، وَلَا تَذَرُوْا فُرُجَاتٍ لِلشَّیْطَانِ، وَمَنْ وَصَلَ صَفًّا وَصَلَہُ اللّٰہُ، وَمَنْ قَطَعَ صَفًّا قَطَعَہُ اللّٰہُ ) ) [2]

[2] صحیح أبي داود، رقم الحدیث (۶۲۰) مستدرک حاکم (۱/ ۲۱۳) صحیح الترغیب (۴۹۵)

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت