فهرس الكتاب

الصفحة 49 من 778

{وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوۃَ وَ اٰتُوا الزَّکٰوۃَ} [البقرۃ:43]

''اور نماز کو قائم کرو اور زکات دو۔''

زکات کے ساتھ جہاں بھی صلات آیا ہے وہاں ''نمازِ پنج گانہ'' ہی مراد ہے۔

10۔صلاۃ الخوف:

{وَ اِذَا کُنْتَ فِیْھِمْ فَاَقَمْتَ لَھُمُ الصَّلٰوۃَ} [النساء:102]

''جب آپ اُن میں ہوں تو اُن کے لیے نماز کھڑی کریں۔''

11۔صلاۃ الجنازہ:

{وَ لَا تُصَلِّ عَلٰٓی اَحَدٍ مِّنْھُمْ مَّاتَ اَبَدًا} [التوبۃ:84]

''ان میں سے کوئی مر جائے تو آپ اس کے جنازے کی ہر گز نماز نہ پڑھیں۔''

12۔صلاۃ العید:

{وَذَکَرَ اسْمَ رَبِّہٖ فَصَلّٰی} [الأعلیٰ:15]

''اور جنھوں نے اپنے ربّ کا نام یاد رکھا اور نماز پڑھتے رہے۔''

13۔صلاۃ الجمعہ:

{اِِذَا نُوْدِیَ لِلصَّلٰوۃِ مِنْ یَّوْمِ الْجُمُعَۃِ} [الجمعۃ:9]

''جب جمعہ کے دن نماز کی اذان دی جائے۔''

14۔نمازِ باجماعت:

{وَ اِذَا نَادَیْتُمْ اِلَی الصَّلٰوۃِ اتَّخَذُوْھَا ھُزُوًا وَّ لَعِبًا} [المائدۃ:58]

''اور جب تم نماز کے لیے پکارتے ہو تو وہ اسے ہنسی کھیل ٹھہرا لیتے ہیں۔''

15۔نمازِ سفر (قصر) :

{فَلَیْسَ عَلَیْکُمْ جُنَاحٌ اَنْ تَقْصُرُوْا مِنَ الصَّلٰوۃِ} [النساء:101]

''تو تم پر نمازوں کے قصر کرنے میں کوئی گناہ نہیں۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت