فهرس الكتاب
''الصلاۃ'' [1] کے مترادفات و تعبیرات قرآنِ کریم میں
نماز کے لیے قرآنِ کریم میں صرف لفظ ''الصلاۃ'' ہی نہیں،بلکہ اس کے کئی دوسرے مترادفات و تعبیرات (قریب المعنی الفاظ) بھی آئے ہیں،مثلًا:
1۔ذکر:
1۔ {اِِذَا نُوْدِیَ لِلصَّلٰوۃِ مِنْ یَّوْمِ الْجُمُعَۃِ فَاسْعَوْا اِِلٰی ذِکْرِ اللّٰہِ} [الجمعۃ:9]
''جب جمعہ کے دن نماز کی اذان دی جائے تو تم اللہ کے ذکر کی طرف جلدی آجایا کرو۔''
2۔ {اِِنِّیْٓ اَحْبَبْتُ حُبَّ الْخَیْرِ عَنْ ذِکْرِ رَبِّیْ} [صٓ:32]
''میں نے اپنے پروردگار کی یاد پر اُن گھوڑوں کی محبت کو ترجیح دی۔''
3۔ {فَاِذَآ اَمِنْتُمْ فَاذْکُرُوا اللّٰہَ کَمَا عَلَّمَکُمْ} [البقرۃ:239]
''ہاں،جب امن ہو جائے تو اللہ تعالیٰ کا ذکر کرو جس طرح اس نے تمھیں اس بات کی تعلیم دی ہے۔''