{فَاِذَا قَرَاْتَ الْقُرْاٰنَ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ} [النحل:98]
''قرآن پڑھتے وقت راندے ہوئے شیطان سے اللہ کی پناہ طلب کر لیں۔''
7۔تسمیہ:
یہ اگرچہ صرف نماز کے ساتھ خاص نہیں،بلکہ اس کا حکم عام ہے،لیکن نماز میں بھی اس کا حکم ہے۔
{اِِنَّہٗ مِنْ سُلَیْمٰنَ وَاِِنَّہٗ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ} [النمل:30]
''یہ سلیمان کی طرف سے ہے اور یہ بخشش کرنے والے مہربان اللہ کے نام سے (شروع) ہے۔''
8۔قراء تِ فاتحہ وغیرہ:
{فَاقْرَؤا مَا تَیَسَّرَ مِنْہُ وَاَقِیْمُوا الصَّلٰوۃَ وَاٰتُوا الزَّکَٰوۃَ} [المزمل:20]
''سو تم بآسانی جتنا قرآن پڑھ سکو پڑھو' اور نماز کی پابندی رکھو اور زکات دیتے رہا کرو۔''
9۔رکوع:
1۔ {یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا ارْکَعُوْا وَ اسْجُدُوْا} [الحج:77]
''اے ایمان والو!رکوع اور سجدہ کرتے رہو۔''
2۔ {فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّکَ الْعَظِیْمِ} [الواقعۃ:74]
''پس اپنے بہت بڑے رب کے نام کی تسبیح کیا کریں۔''
10۔سجود:
1۔ {یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا ارْکَعُوْا وَ اسْجُدُوْا} [الحج:77]
''اے ایمان والو!رکوع اور سجدہ کرتے رہو۔''
2۔ {وَاسْجُدْ وَاقْتَرِبْ} [العلق:19]
''اور سجدے میں اور قربِ الٰہی کی طلب میں لگے رہنا۔''