فهرس الكتاب

الصفحة 532 من 575

ساتواں باب

مسئلہ شفاعت وغیرہ کا بیان

قرآنی آیات:

قیامت کے دن شفاعت کے بارے میں چند آیا ت قرآنیہ حسبِ ذیل ہیں:

{وَ لَا یَشْفَعُوْنَ اِلَّا لِمَنِ ارْتَضٰی وَ ھُمْ مِّنْ خَشْیَتِہٖ مُشْفِقُوْنَ} [الأنبیائ: ۲۸]

[اور وہ سفارش نہیں کر سکتے مگر جس کے لیے اللہ کی مرضی ہو اور وہ اس کی ہیبت سے خوف زدہ ہیں]

{مَا لَکُمْ مِّنْ دُوْنِہٖ مِنْ وَّلِیٍّ وَّ لَا شَفِیْعٍ} [السجدۃ: ۴]

[اس کے سوا تمھارا کوئی سر پرست اور سفارشی نہیں ہے]

{قُلْ لِلّٰہِ الشَّفَاعَۃُ جَمِیْعًا} [الزمر: ۴۴]

[اے پیغمبر کہہ دو کہ ساری سفارش اللہ کے اختیار میں ہے]

{یَوْمَئِذٍ لَّا تَنْفَعُ الشَّفَاعَۃُ اِلَّا مَنْ اَذِنَ لَہُ الرَّحْمٰنُ وَ رَضِیَ لَہٗ قَوْلًا}

[طٰہٰ: ۱۰۹]

[اس دن کسی کی شفاعت فائدہ نہ دے گی مگر جس کو رحمن سفارش کرنے کی اجازت دے اور اس کی بات پسند کرے]

{لاَ تُغْنِیْ شَفَاعَتُھُمْ شَیْئًا اِِلَّا مِنْم بَعْدِ اَنْ یَّاْذَنَ اللّٰہُ لِمَنْ یَّشَآئُ وَیَرْضٰی}

[النجم: ۲۶]

[ان کی سفارش کچھ کام نہیں آسکتی، مگر اس کے بعد کہ اللہ حکم دے جس کے لیے چاہے اور پسند کرے]

ان آیتوں سے معلوم ہوا کہ شفاعت قیامت کے دن اسی کی ہوگی جس کو اللہ پسند کرے گا،

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت