فهرس الكتاب

الصفحة 179 من 234

جہاں تک اہل ایمان کا تعلق ہے؛ تو مؤمن بندہ یہ جانتا ہے کہ واقعات کا رد و بدل اللہ تعالیٰ کی قضاء و قدر اور حکمت کے تحت ہے؛ پس اس پر کوئی عیب نہیں لگایا جاسکتا؛ جب تک اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے کوئی عیب ثابت نہ ہو جائے۔ بلکہ انسان کو چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کی تدبیر پر راضی رہے۔ اور اس کے اوامر کے سامنے سر تسلیم خم کر لے۔ اس سے توحید بھی کامل ہو جائے گی اور دل کو بھی اطمینان اورسکون نصیب ہوگا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت