فهرس الكتاب

الصفحة 109 من 285

قراردیا ہے۔ (رقم الحدیث:۵۸۶۲)

2فرشتوں کی دوسری عبادت ،ذکر اللہ وارد ہوئی ہے اور ذکر اللہ میں زیادہ تر تسبیح کاذکرہے:

[وَالْمَلَائِکَۃُ یُسَبِّحُوْنَ بِحَمْدِرَبِّھِمْ] [1]

یعنی:فرشتے اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کرتے ہیں۔

[یُسَبِّحُوْنَ اللَّیْلَ وَالنَّھَارَ لَایَفْتُرُوْنَ] [2]

یعنی: فرشتے رات دن تسبیح کرتے ہیں اور تھکتے نہیں۔

حاملینِ عرش اور عرش کے اردگرد فرشتوں (الکروبیین) کے بارہ میں فرمایا:

[اَلَّذِیْنَ یَحْمِلُوْنَ الْعَرْشَ وَمَنْ حَوْلَہُ یُسَبِّحُوْنَ بِحَمْدِرَبِّھِمْ] [3]

یعنی: جو فرشتے عرش اٹھائے ہوئے ہیں اور جو عرش کے اردگردہیں وہ سب اللہ تعالیٰ کی حمد کے ساتھ تسبیح کرتے ہیں۔

عن ابی ذر رضی اللہ عنہ قال سئل رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم أی الذکر أفضل ؟قال: مااصطفی ﷲ لملائکتہ أو لعبادہ (سبحان ﷲ وبحمدہ ) [4]

ابوذرغفاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھاگیا: کون ساذکر سب سے افضل ہے ؟فرمایا:وہی جو اللہ تعالیٰ نے اپنے فرشتوں یا نیک بندوں کیلئے چُن لیاہے،یعنی (سبحان اللہ وبحمدہ)

3 فرشتوں کی عبادت میں نماز کاذکربھی ملتا ہے،چنانچہ صحیح بخاری میں مالک بن صعصعہ رضی اللہ عنہ سے مروی، حدیثِ اسراء میں ہے:

[2] الانبیاء:۲۰

[3] غافر:۷

[4] صحیح مسلم

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت