الصفحة 12 من 114

مسلمان ہونے کی شرائط

سوال:… مسلمان ہونے کی کیا شرائط ہیں؟

جواب:… آدمی اس وقت تک صحیح معنوں میں مسلمان نہیں ہوسکتا جب تک کہ درج ذیل شروط اس میں نہ پائی جائیں:

1: توحید الوہیت کوجانے اور اس کے مطابق عمل کرے۔

2: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی تمام باتوں کی تصدیق کرے،اس کے اوامر ونواہی پرپوری طرح عمل کرے۔

3: کفار ومشرکین سے دوستی نہ رکھے،بہت سے مسلمان مشرک تو نہیں لیکن اہل شرک سے دوستی رکھتے ہیں،اس وجہ سے وہ کامل مسلمان نہیں ہوسکتے۔

4: نصیحت کے فریضے کو ادا کرے،جو یہ کہے کہ مسلمان اگرچہ شرک،کفر اور گناہوں کے مرتکب ہوں،ہم انہیں نصیحت نہیں کریں گے،وہ حقیقی مسلمان نہیں ہوسکتا۔

فرمان الٰہی ہے:

{ ادْعُ إِلَى سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَجَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ } [النحل: ۱۲۵]

''اپنے رب کے راستے کی طرف دعوت حکمت اور عمدہ نصیحت کے ساتھ دو،اور لوگوں سے مباحثہ ایسے طریقہ پر جو بہترین ہو۔''

سوال:… قبولِ توبہ کی کیا شرائط ہیں؟

جواب:… قبولِ توبہ کی درج ذیل شرائط ہیں:

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت