فهرس الكتاب

الصفحة 377 من 690

عشق کے بہتان کا الزامی جواب

ناظرین پڑھ چکے ہیں کہ پنڈت جی نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی عالی ذات پر حضرت زینب رضی اللہ عنہا کے عشق کا بہتان لگا کر اہلِ اسلام کے جذبات کو سخت ٹھیس پہنچائی اور اپنے رشی برہما جی کے فعل کی طرف خیال نہ کیا جنھوں نے اپنی سگی بیٹی سے مجامعت کی۔ پہلے تو برہما جی اس پر ضرور ہی عاشق ہوئے ہوں گے۔ جب ہی تو انھوں نے اس فعل کا ارتکاب کیا۔ یہ وہی برہما جی رشی مہاراج ہیں جنھوں نے ہر چہار رشیوں سے بالتربیت چار وید حاصل کیے۔ (ملاحظہ ہو ستھیارتھ پرکاش ب ۷ صفحہ:۳۳۰ زیرِ عنوان وید کا ظہور کن پر ہوا)

برہما جی کا بیٹی سے مجامعت کرنے کا حوالہ سابقًا گزر چکا ہے۔ ہم سماجی دوستوں کو ایک مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اسلام پر طعن کرتے وقت اپنے گھر کی طرف ضرور خیال کیا کریں مبادا الزامی جواب سن کر ان کو بھی ایک مصیبت کا سامنا کرنا پڑے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت