کل کے مشائخ کی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے زیادہ شان ہے؟ قبور پر بنا کو علامات سے کہنا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام رضی اللہ عنہم و ائمہ دین رحمہم اللہ کی مخالفت نہیں تو اور کیا ہے؟ بعض علما نے ''علیٰ'' کے حقیقی معنی کے لحاظ سے نفسِ قبر پر بنا منع کہی ہے اور ظاہر ہے کہ قبے حول قبر پر ہوتے ہیں نہ کہ نفسِ قبر پر۔
جس نے ایسا سمجھا غلطی سے سمجھا۔ قبر کے ارد گرد تو دیواریں ہوتی ہیں ، تاکہ ان پر چھت رکھی جائے اور بنا کے معنی چھت کے ہوتے ہیں ۔ آسمان کو خدا نے بنا قرار دیا ہے، حالانکہ نفسِ زمین سے بہت بلند ہے ۔ تفسیر جامع البیان میں ''والسماء بنائ'' کے تحت لکھا۔ [1]
قبوں کی اصلیت: اب قبوں کی حقیقت سنیے! جب آپ کے سامنے آ گیا کہ واقعی قبوں کو گرانا عین سنتِ نبویہ کی اتباع کرنا ہے تو اس بات کو واضح کر دیا جائے کہ قبوں کی اصلیت کیا ہے اور یہ کن لوگوں کا فعل ہے اور قبوں کو بنوانے والے کون ہیں اور کیا اس کے ہدم (گرانے) سے چڑنے والے مسلمان کہلا سکتے ہیں ؟ سنو! معتبر (