فهرس الكتاب

الصفحة 40 من 690

تقریظ

حضرت مولانا بحر العلوم فاضل اجل عالم بے بدل حافظ محمد عبداللہ صاحب امرتسری

حال لاہور ماڈل ٹاؤن

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم، الحمد للّٰہ رب العالمین، والصلاۃ والسلام علیٰ سید العالمین۔

''فضائل سیدالعالمین'' مصنفہ مولانا احمد دین صاحب گکھڑوی، میں نے شروع سے چالیس صفحات تک بالاستیعاب اور اس سے آگے کئی مقامات سے جستہ جستہ دیکھی۔ اس موضوع پر آج تک بے شمار کتابیں شائع ہوچکی ہیں ، مگر ''فضائل سید العالمین'' کے مصنف کا طرزِ بیان دلکش ہونے کے ساتھ ساتھ عام فہم اور مناظرانہ ہے۔ اس میں فضائل کے بیان میں اسلام کی حقانیت اور عالمگیر ہونے کے زبردست دلائل ہیں ۔ مخالفین کے اعتراضات کا احسن طریق سے ازالہ کیا گیا ہے۔ اس کتاب کی خاص خوبی یہ ہے کہ جس قدر فضائل بیان ہوئے، ان کا ماخذ صحیح ہے اور ان کو بطور دعویٰ و دلیل کے بیان کیا ہے، یعنی ایک فضیلت کا دعویٰ کر کے اس کو قرآن و حدیث سے ثابت کیا ہے۔

مصنف نے روایات کی صحت کا التزام کیا ہے۔ اگر کسی روایت میں کوئی ضعف ہے تو بہت تھوڑا اور ایسی روایات کا ذکر بھی اکثر بطور شواہد کے ہے۔ مختصر یہ کہ اردو زبان میں یہ کتاب اپنے موضوع پر کئی خصوصیات کی حامل ہے۔ اس کا مطالعہ نہ صرف عوام کے لیے، بلکہ علما خصوصًا مناظرین کے لیے بے حد مفید ہے۔

اللہ تعالیٰ مصنف کو جزائے خیر دے اور اس کی سعی مشکور فرمائے۔ اہلِ اسلام سے عمومًا اور جماعتِ اہلحدیث سے خصوصًا میری سفارش ہے کہ اس کتاب میں خاص حصہ لیں ۔

عبداللہ امرتسری روپڑی

لاہور ماڈل ٹاؤن، کوٹھی نمبر ۱۹ا، سی بلاک

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت