بسم اللہ سے وضوء شروع کریں
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( لَا صَلٰوۃَ لِمَنْ لاَّ وُضُوْئَ لَہٗ وَلَا وُضُوْئَ لِمَنْ لَّمْ یَذْکُرِ اسْمَ اللّٰہِ ) ) [1]
''جس کا وضوء نہیں اس کی نماز نہیں اور جس نے بسم اللہ نہیں پڑھی اس کا وضوء نہیں۔''
سیدنا حمران رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:
أَنَّ عَثْمَانَ بْنَ عَفَّانٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ دَعَا بِوَضُوْئٍ فَتَوَضَّأَ فَغَسَلَ کَفَّیْہِ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ )) [2]
''سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے پانی منگوایا اور وضوء کیا اور اپنے دونوں ہاتھوں کو تین بار دھویا۔''
انگلیوں کا خلال کریں:
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( إِذَا تَوَضَأْتَ فَخَلِّلْ بَیْنَ أَصَابِعِ یَدَیْکَ وَرِجْلَیْکَ ) ) [3]
''جب تو وضوء کرے توہاتھوں اور پاؤں کی انگلیوں کا خلال کیا کر۔''
ناک میں پانی چڑھائیں اور جھاڑیں:
سیدنا حمران رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:
[2] صحیح البخاری: ۱۵۹۔ صحیح مسلم: ۵۳۷.
[3] سنن الترمذی: ۳۹۔ سنن ابن ماجہ: ۴۴۷۔ صحیح الجامع: ۴۵۲۔ سلسلۃ الأحادیث الصحیحۃ: ۱۳۰۶.