فهرس الكتاب

الصفحة 446 من 628

لوگ ہیں جو ایمان لائے اورانہوں نے پرہیزگاری اختیار کی۔''

22.اللہ کی نصرت حاصل کرنے کا ذریعہ:

ارشادِ باری تعالیٰ ہے:

{ وَكَانَ حَقًّا عَلَيْنَا نَصْرُ الْمُؤْمِنِينَ } [الروم: ۴۷]

''اور مومنوں کی مدد کرنا ہمارے ذمے ہے۔''

اور فرمایا: { وَأَنَّ اللّٰهَ مَعَ الْمُؤْمِنِينَ } [الأنفال: ۱۹]

''اور بے شک اللہ رب العزت مومنوں کے ساتھ ہے۔''

23.اجر کبیر اور اجرعظیم کا باعث:

ارشادِ باری تعالیٰ ہے:

{ وَسَوْفَ يُؤْتِ اللّٰهُ الْمُؤْمِنِينَ أَجْرًا عَظِيمًا } [النساء: ۱۴۶]

''اور عنقریب اللہ جل شانہ مومنوں کو اجر عظیم سے نوازے گا۔''

اور فرمایا: { وَيُبَشِّرُ الْمُؤْمِنِينَ الَّذِينَ يَعْمَلُونَ الصَّالِحَاتِ أَنَّ لَهُمْ أَجْرًا كَبِيرًا } [الإسراء: ۹]

''اورخوشخبری دے دیجیے ان مومنوں کو جنہوں نے نیک اعمال کیے، ان کے لیے بہت بڑا اجر ہے۔''

24.بے حساب اجر کا باعث:

ارشادِ باری تعالیٰ ہے:

{ إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ } [فصلت: ۸]

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت