فهرس الكتاب

الصفحة 407 من 628

٭…جناب ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(( وَلْیُحْرِمْ أَحَدُکُمْ فِی إِزَارٍ وَرِدَائٍ وَنَعْلَیْنِ ) ) [1]

''تم میں سے کوئی شخص احرام باندھے تو تہہ بند، چادر اور جوتے پہن لے۔''

٭…جناب ابن عمر رضی اللہ عنہما ہی بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: اے اللہ کے رسول! مُحرم شخص کو کیسے کپڑے پہننے چاہئیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(( لاَ تَلْبَسُوا القُمُصَ وَلاَ العَمَائِمَ وَلاَ السَّرَاوِیلاَتِ وَلاَ البَرَانِسَ وَلاَ الخِفَافَ، إِلَّا أَحَدٌ لاَ یَجِدُ النَّعْلَیْنِ فَلْیَلْبَسْ خُفَّیْنِ، وَلْیَقْطَعْہُمَا أَسْفَلَ مِنَ الکَعْبَیْنِ، وَلاَ تَلْبَسُوا مِنَ الثِّیَابِ شَیْئًا مَسَّہٗ زَعْفَرَانٌ وَلاَ الوَرْسُ ) ) [2]

'' (احرام میں) قمیضیں، پگڑیاں، شلواریں، لمبی ٹوپیاں اور موزے نہ پہنو، سوائے اس صورت کے کہ کسی کو جوتے نہ ملیں تو وہ موزے پہن لے اور انہیں ٹخنوں سے نیچے سے کاٹ لے اور نہ وہ کپڑے پہنو جنہیں زعفران اور ورس سے رنگا گیا ہو۔''

٭…جناب جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(( مَنْ لَمْ یَجِدْ إِزَارًا فَلْیَلْبَسْ سَرَاوِیلَ، وَمَنْ لَمْ یَجِدْ نَعْلَیْنِ فَلْیَلْبَسْ خُفَّیْنِ ) ) [3]

''جس کو تہہ بند نہ ملے اس کو چاہیے کہ شلوار پہن لے اور جس کو جوتے نہ ملیں اس کو چاہیے کہ موزے پہن لے۔''

[2] صحیح البخاری: ۵۸۰۳۔ صحیح مسلم: ۱۱۰۳.

[3] صحیح البخاری: ۵۸۰۴۔ صحیح مسلم: ۱۱۰۹.

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت