فهرس الكتاب

الصفحة 490 من 628

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اعلیٰ اخلاق

ارشادِ باری تعالیٰ ہے:

{ وَإِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ } [القلم: ۴]

''اور بے شک آپ اعلیٰ اخلاق پر فائز ہیں۔''

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ:

أَنَّ سَعْدَ بْنَ ہِشَامٍ سَأَلَہَا فَقَالَ: یَا أُمَّ الْمُؤْمِنِیْنَ أَنْبِئْنِیْ عَنْ خُلُقِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ، قَالَتْ: أَلَیْسَ تَقْرَأُ الْقُرْآنَ؟ قَالَ: بَلٰی، قَالَتْ: فَإِنَّ خُلُقَ نَبِیِّ اللّٰہِ کَانَ الْقُرْآنُ۔ [1]

سعد بن ہشام نے ان سے سوال کیا اور کہا: اے اُم المومنین! مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کے بارے میں بتلائیے، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: کیاتو نے قرآن نہیں پڑھا؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں۔ تو آپ نے فرمایا: بلاشبہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اخلاق قرآن ہی تھا۔''

اور دوسری روایت میں الفاظ یوں ہیں:

کَانَ خُلُقُہُ الْقُرْآنَ۔ [2]

''آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اخلاق قرآن ہی تھا۔''

اسی طرح سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(( إِنَّمَا بُعِثْتُ لِأُتَمِّمَ صَالِحَ الْأَخْلَاقِ ) ) [3]

''میں اچھے اخلاق کی تکمیل کے لیے بھیجا گیاہوں۔''

[2] صحیح الجامع: ۴۸۱۱.

[3] صحیح الجامع: ۲۳۴۹۔ سلسلۃ الأحادیث الصحیحۃ: ۴۵.

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت