فَسَمِعْتُ أَنَّہٗ یَقْرَأُ فِيْ الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ'' [1]
''میں نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پہلو میں امام کے پیچھے نماز پڑھی تو میں نے ظہر اور عصر میں انھیں قراء ت کرتے ہوئے سنا۔''
''جزء القراءة''امام بخاری،''کتاب القراءة''،وسنن کبری بیہقی،مصنف عبدالرزاق اور ابن ابی شیبہ میں امام مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
''سَمِعْتُ عَبْدِ اللّٰہِ بْنَ عَمْرٍ و یَقْرَأُ فِيْ الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ خَلْفَ الْإِمَامِ'' [2]
''میں نے عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کو ظہر اور عصر میں امام کے پیچھے قراء ت کرتے ہوئے سنا۔''
5۔حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما کا اثر:
سنن ابن ماجہ اور''کتاب القراءة''وسنن کبریٰ بیہقی میں یزید الفقیر بیان کرتے ہیں کہ حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا:
''کُنَّا نَقْرَأُ فِيْ الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ خَلْفَ الْإِمَامِ وَفِيْ الرَّکْعَتَیْنِ الَأَوْلَیَیْنِ بِفَاتِحَۃِ الْکِتَابِ وَسُوْرَۃٍ'' [3]
[2] جزء القراءة (ص:۴۵) ،کتاب القراءة (ص:۷۲) ،مصنف عبد الرزاق، (۲؍۱۳۰) ابن أبي شیبہ (۱؍۳۷۳) السنن الکبری (۲ ؍۱۶۹) ،تفسیر ستاری (۱؍۳۴۲) ،توضیح الکلام (۱؍۴۹۳)
[3] ابن ماجہ بحوالہ التوضیح (۱؍۵۰۱) ،سنن بیہقي (۲؍۱۷۰) ،تحقیق (۱؍۱۰۵) ،کتاب القراءة (ص:۷۴) ،مصنف ابن أبي شیبہ (۱/۳۷۴/۳۷۶۴)