فهرس الكتاب

الصفحة 130 من 248

میں یا قراء ت کے درمیانی سکتات میں۔ [1]

6۔اثرِ امام مجاہد رحمہ اللہ:

''جزء القراءة''امام بخاری میں امام مجاہد رحمہ اللہ کا اثر مروی ہے جس میں ہے:

''إِذَا لَمْ یَقْرَأْ خَلْفَ الْْإِمَامِ أَعَادَ الصَّلَاۃَ'' [2]

''جب کوئی شخص امام کے پیچھے سورت فاتحہ کی قراء ت نہ کر سکے تو وہ نماز کو دہرائے (یعنی دوبارہ پڑھے) ۔''

تھوڑا ٓگے چل کر امام بخاری رحمہ اللہ ان سے روایت کرتے ہیں:

''إِذَا نَسِيَ فَاتِحَۃَ الْکِتَابِ لَا یُعْتَدُّ تِلْکَ الرَّکْعَۃِ' ' [3]

''جس رکعت میں مقتدی سورت فاتحہ بھول جائے تو اسے وہ رکعت شمار نہیں کرنی چاہیے۔''

7۔اثرِ حضرت قاسم بن محمد بن ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ:

''جزء القراءة''امام بخاری اور''کتاب القراءة''سنن کبریٰ بیہقی میں خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پوتے حضرت قاسم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

''کَانَ رِجَالٌ أَئِمَّۃٌ یَقْرَئُوْنَ خَلْفَ الْإِمَامِ' '

''ائمہ کرام اپنے امام کے پیچھے بھی قراء ت کرتے تھے۔'' [4]

جب کہ موطا امام مالک میں ہے:

''کَانَ یَقْرَأُ خَلْفَ الْإِمَامِ فِیْمَا لَا یَجْہَرُ فِیْہِ الْإِمَامُ بِ القراءة'' [5]

[2] کتاب القراءة (ص:۷۸) جزء القراءة (ص:۴۵)

[3] جزء القراءة (ص:۴۵)

[4] کتاب القراءة (ص:۷۷) جزء القراءة (ص:۳۴) سنن الکبری (۲؍۱۶۱) توضیح (۱؍۴۶ ۵)

[5] موطأ مع تنویر الحوالک (۱؍۱؍۱۰۷)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت