فهرس الكتاب

الصفحة 131 من 248

''جس نماز میں امام جہری قراء ت نہیں کرتا تھا،اس میں وہ امام کے پیچھے قراء ت کیا کرتے تھے۔''

8۔اثرِ امام زہری رحمہ اللہ:

مصنف عبد الرزاق میں امام زہری رحمہ اللہ کے بارے میں مروی ہے:

''یَقْرَأُ وَرَائَ الْإِمَامِ بِفَاتِحَۃِ الْکِتَابِ وَسُوْرَۃٍ أُخْرَیٰ فِيْ الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ فِيْ الرَّکْعَتَیْنِ الْأُوْلَیَیْنِ'' [1]

''وہ نمازِ ظہر اور عصر کی پہلی دو رکعتوں میں امام کے پیچھے سورت فاتحہ اور کوئی سورت بھی پڑھتے تھے۔''

9۔اثرِ امام سعید بن مسیب رحمہ اللہ:

''جزء القراءة''امام بخاری اور مصنف ابن ابی شیبہ میں حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

''یَقْرَأُ الْإِمَامُ وَمَنْ خَلْفَہٗ فِيْ الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ بِفَاتِحَۃِ الْکِتَابِ'' [2]

''ظہر اورعصر کی نماز میں امام ومقتدی سبھی سورت فاتحہ پڑھیں۔''

10۔اثرِ امام اوزاعی رحمہ اللہ:

''جزء القراءة''امام بیہقی میں امام اوزاعی رحمہ اللہ کے بارے میں مروی ہے کہ وہ فرمایا کرتے تھے:

''یَحِقُّ لِلْاِمَامِ أَنْ یَّسْکُتَ سَکْتَۃً بَعْدَ التَّکْبِیْرَۃِ الْأُوْلیٰ بَعْدَ اِسْتِفْتَاحِ الصَّلَاۃِ،وَ سَکْتَۃً بَعْدَ قِرَائَۃِ الْفَاتِحَۃِ لِیَقْرَأَ مَنْ خَلْفَہٗ

[2] کتاب القراء ۃ للبخاري (ص:۱۴)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت