فهرس الكتاب

الصفحة 25 من 248

جاسکتا ہے،جن میں نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا ارشادِ گرامی ہے:

(( قَسَمْتُ الصَّلاَۃَ بَیْنِيْ وَ بَیْنَ عَبْدِيْ نِصْفَیْنِ وَلِعَبْدِيْ مَا سَأَلَ ) )

''میں نے نماز کو اپنے اور اپنے بندے کے مابین تقسیم کردیا ہے اور میرا بندہ جو کچھ بھی مانگے گا،میں اسے دوں گا۔''

(( فَإذَا قَالَ الْعَبْدُ: { الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ} ''

''جب بندہ کہتا ہے: { الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ} ''

''ہر قسم کی تعریف اللہ رب العالمین کے لیے ہے۔''

(( قَالَ اللّٰہُ تَعَالیٰ:حَمِدَنِي عَبْدِيْ ) )

''اللہ کہتا ہے:میرے بندے نے میری حمد بیان کی۔''

(( وَاِذَا قَالَ: {الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ} '

''اور جب بندہ کہتا ہے: {الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ} '

''جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔''

(( قَالَ اللّٰہُ تَعَالیٰ:أَثْنیٰ عَلَيَّ عَبْدِيْ ) )

''اللہ کہتا ہے:میرے بندے نے میری ثنا بیان کی۔''

(( وَ إِذَا قَالَ: {مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ}

''اور جب بندہ کہتا ہے: {مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ}

''وہ روزِ آخرت کا مالک ہے۔''

(( قَالَ:مَجَّدَنِيْ عَبْدِيْ ) )

''اللہ کہتا ہے:میرے بندے نے میری تمجید و تعظیم کی۔''

مسلم شریف ہی میں ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت