فهرس الكتاب

الصفحة 270 من 320

فصل سوئم

بازار میں عورت بحیثیت محتسبہ

تمہید:

احتساب کے متعلق خواتین کی ذمہ داری،اور ان کے عام لوگوں،اعزہ واقارب،علماء وطلبہ،اور اہل اقتدار پر احتساب کے دلائل اور واقعات کی تفصیل جاننے کے بعد بعض ذہنوں میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا کسی خاتون کی بحیثیت محتسبہ بازار میں تقرری جائز اور درست ہے ؟

علمائے امت نے اس سوال کا واضح انداز میں جواب دیا ہے کہ ایسا کرنا شرعًا درست نہیں،البتہ بعض لوگوں نے اس بارے میں کچھ شبہات اٹھائے ہیں۔توفیق الٰہی سے یہاں اس بارے میں درج ذیل دو عنوانوں کے ضمن میں گفتگو کی جائے گی۔

1۔بازار میں بحیثیت محتسبہ عورت کی تقرری کی ممانعت کے دلائل

2۔بعض شبہات اور ان کی حقیقت

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت