فهرس الكتاب

الصفحة 327 من 592

اختیار کرتا ہے ، مگر جب اس سے اس کے مقام و مرتبہ (حکومت) کے متعلق جھگڑا کیا جائے تو وہ اس کی حمایت میں کھڑا ہوجاتا ہے اور دشمنی کرنے لگتا ہے۔'' [1]

یوسف بن اسباط رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

''جاہ و منصب سے زہداختیار کرنے کی ضرورت دنیاسے زہد اختیار کرنے کی ضرورت سے بڑھ کر ہے۔'' [2]

شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

'' نفس میں بلندی اور جاہ و منصب کی محبت حسب امکان بھری ہوئی ہوتی ہے۔ '' [3]

سیّدنا ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

منتصر بن بلال نے یہ شعر کہے ہیں:

بَلَائُ النَّاسِ مُذْکَانُوْا

إِلٰی أَنْ تَأْتِيَ السَّاعَۃُ

بِحُبِّ الْأَمْرِ وَالنَّہْيِ

وَحُبِّ السَّمْعِ وَالطَّاعَۃ

''ازل سے لے کر لوگوں کی آزمائش رہی ہے اور قیامت تک رہے گی۔ امر و نہی (حکم چلانے اور منع کرنے) سے محبت کے ساتھ اور ایسے ہی ان کی آزمائش سمع و طاعت کی محبت بھی ہے۔ '' [4]

۳۔ ایمانی کمزوری:

دل کا ایمان سے خالی ہونا ، یا دل میں ایمان کی محبت کا کمزور ہونا بھی شہوت کی طرف مائل ہونے کے اسباب میں سے ایک سبب ہے۔ ان میں سب سے بڑی شہوت حکومت و مقام و منصب کی محبت ہے۔رہ گیا وہ شخص جس کا دل ایمان سے بھرا ہو، یا اس کے قریب تر

[2] حلیۃ الأولیاء:۸/۲۳۸.

[3] مجموع الفتاوی:۸/۲۱۸.

[4] روضۃ العقلاء و نزھۃ الفضلاء:۲۷۳.

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت