فهرس الكتاب

الصفحة 33 من 592

آسائش حیات کی تعریف

لغوی معنی:…اس کے لیے عربی زبان میں '' التُرْفُ ''کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔ جس کا عام فہم معنی ہے: '' نعمتوں میں وسعت اور پر آسائش زندگی۔'' کہا جاتا ہے: ''أَترَفَ فُلاَنٌ فَہُوَ مُتْرِفٌ'' فلاں انسان عیش پرست ہے یعنی پر آسائش زندگی گزار رہا ہے۔''

اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:

{ وَأَتْرَفْنَاهُمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا } (المؤمنون:۳۳)

''اور ہم نے انہیں دنیاوی زندگی میں خوشحال کر رکھا تھا۔''

نیز اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

{وَاتَّبَعَ الَّذِينَ ظَلَمُوا مَا أُتْرِفُوا فِيهِ وَكَانُوا مُجْرِمِينَ } (ہود: ۱۱۶)

'' ظالم لوگ تو اس چیز کے پیچھے پڑ گئے جس میں انہیں آسودگی دی گئی تھی اور وہ گناہ گار تھے۔''

نیز اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

{وَارْجِعُوا إِلَى مَا أُتْرِفْتُمْ فِيهِ } (الأنبیاء: ۱۳)

''اور جہاں تمہیں آسودگی دی گئی تھی وہی واپس لوٹو۔''

نیز اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

{أَخَذْنَا مُتْرَفِيهِمْ } (المؤمنون: ۶۴)

'' ہم نے ان کے آسودہ حال لوگوں کو پکڑ لیا۔''

یہی وہ لوگ ہیں جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت