فهرس الكتاب

الصفحة 453 من 592

پسندیدہ اور نا پسندیدہ چیزیں دیکھتا ہے اور پھر اسی خواب کے دوران وہ بیدار ہو جاتا ہے۔'' [1]

علامہ ابن کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:

{ ذَلِكَ مَتَاعُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا } ''یہ دنیا کی زندگی کا سامان ہے۔''یعنی یہ دنیا کی فانی اور ختم ہوجانے والی زندگی کی رونق اور خوبصورتی اور زیب و زینت یہ سب چیزیں ایک خیال ہیں جب کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: { وَاللَّهُ عِنْدَهُ حُسْنُ الْمَآبِ } ''اور اچھا ٹھکانا تو اللہ تعالیٰ ہی کے پاس ہے۔'' یعنی لوٹنے کی اچھی جگہ اور اچھا ثواب۔

ابن جریرالطبری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ہم سے ابن حمید نے حدیث بیان کی ؛ وہ کہتے ہیں: ہم سے جریر نے حدیث بیان کی ،وہ عطاء سے روایت کرتے ہیں ؛ وہ ابو بکر بن حفص بن عمر بن سعد سے روایت کرتے ہیں ، انہوں نے فرمایا: سیّدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: { زُيِّنَ لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّهَوَاتِ } ''مرغوب چیزوں کی محبت لوگوں کے لیے مزین کر دی گئی ہے۔''میں نے کہا: ''اے پروردگار! جب کہ اسے ہمارے لیے مزین کردیا ہے۔ تو یہ آیت نازل ہوئی:

{ قُلْ أَؤُنَبِّئُكُمْ بِخَيْرٍ مِنْ ذَلِكُمْ لِلَّذِينَ اتَّقَوْا }

''آپ کہہ دیجئے: کیا میں تمہیں اس سے بہت ہی بہتر چیز نہ بتاؤں؟ متقیوں

کے لیے۔''اسی لیے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: { قُلْ أَؤُنَبِّئُكُمْ بِخَيْرٍ مِنْ ذَلِكُمْ } ''آپ کہہ دیجئے: کیا میں تمہیں اس سے بہت ہی بہتر چیز نہ بتاؤں؟۔ اے محمد [ صلی اللہ علیہ وسلم ] ! آپ لوگوں سے کہہ دیجیے: کیا میں تمہیں ایسی چیز کی خبر نہ دوں جو اس سے بہتر ہے جو کہ تمہارے لیے اس دنیا کی زندگی اور اس کی

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت