اور کبھی وہ قرآن کی تعریف میں رطب اللسان ہوتا ہے اور اس کی زبان کو ایک معجزہ قرار دیتا ہے۔ ایک جگہ کہتا ہے:
قرآن مجید کی زبان واسلوب بیان کی تعریف کے باوجود وہ اسے خدائی کلام ماننے پر آمادہ نہیں ہے۔
''موسوعۃ المستشرقین'' کے مؤلف ڈاکٹر عبد الرحمن بدوی کا کہنا یہ ہے کہ ہاملٹن کا اتنا علم نہیں ہے جتنا یہ معروف ہو گیا ہے اور اس کی شہرت کے اسباب بھی اس کے علمی کام کے علاوہ اس کی کچھ حرکات ہیں30. ہاملٹن گِب کے افکار کا محاکمہ ڈاکٹر ناصر عبد الرزاق الملا جاسم نے اپنے پی ایچ ڈی کے مقالے ''المستشرق ھاملتون جب: دراسۃ نقدیۃ لتطور موافقہ من التاریخ والحضارۃ العربیۃ الإسلامیۃ''میں کیا ہے۔ علاوہ ازیں جامعہ ازہر سے سعید سلیم محمد رضوان نے بھی ''شبھات المستشرق ھاملتون حول الإسلام من خلال کتابہ فی حضارۃ الإسلام وتفنیدھا'' میں بھی ہاملٹن کے افکار کو ہدف تنقید بنایا ہے۔
برنارڈ لیوس Bernard Lewis (پیدائش ۱۹۱۶ء) برطانوی نژاد امریکی یہودی مستشرق ہے جو پرنسٹن یونیورسٹی میںاعزازی پروفیسرہے اور ابھی تک حیات ہے۔ دوسری جنگ عظیم میں