فهرس الكتاب

الصفحة 67 من 165

مستشرقین کے نزدیک قرآن مجید کے مصادر

قرآن مجید کے مصادر کے بارے مستشرقین اسی نوع کے اختلاف میں مبتلا نظر آتے ہیں کہ جس کاشکار مشرکین مکہ تھے۔ خود قرآن مجید ہی کے بیان کے مطابق اس کے اولین مخاطبین میں سے ایک جماعت نے اسے شعر (Poetry) قرار دیا ہے تو دوسری نے سحر (Magic) ، بعض نے کاہنوں کا کلام اور بعض نے تورات وانجیل کا خلاصہ کہا۔

قرآن مجید ان سب دعووں کے جواب میں ناقدین کو صرف اتنا کہہ کر مسکت جواب دیتا ہے کہ اس جیسی کوئی ایک آیت ہی لے آؤ۔ شعر، جادو، کہانت اور سابقہ الہامی کتب سے اخذ واستفادہ کی صلاحیت ایک عام شاعر، ساحر، کاہن،پادری اور رِبی میں بھی ہوتی ہے۔ اگر یہ جادو، کہانت، شعر یاالہامی کتب سے اخذ واستفادہ ہے تو تم اس کلام کے جیسی ایک سورت یا آیت ہی لے آؤ۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:

]اَمْ يَقُوْلُوْنَ افْتَرٰىهُ ۭ قُلْ فَاْتُوْا بِعَشْرِ سُوَرٍ مِّثْلِهٖ مُفْتَرَيٰتٍ وَّادْعُوْا مَنِ اسْتَطَعْتُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ 13؀[26

''کیا وہ یہ کہتے ہیں کہ اس قرآن مجید کو محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے گھڑ لیا ہے۔ آپ ان سے کہہ دیں کہ تم اس کلام جیسی ایک سورت ہی لے آؤ اگر تم سچے ہو اور اس بارے اللہ کے علاوہ جس کو چاہو پکار لو۔''

(۱) جاہلی شاعری:

مستشرقین کی ایک جماعت نے شعر جاہلی کو قرآن کا ایک اہم مصدر قرار دیا ہے۔ کلیر ٹزڈال نے اپنی کتاب کے حواشی میں اس بارے مفصل بحث کی ہے۔ اس کے مطابق پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے اُمیہ بن ابی صلت اور امرؤ القیس کے اشعار سے استفادہ کرتے ہوئے قرآن وضع کیا ہے ۔ اس کے الفاظ ہیں:

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت