ٹزڈال کی کتاب کے چھٹے باب کا موضوع یہ ہے کہ قرآن مجید کے مصادر میں سے ایک اہم مصدر عرب کے حنفاء اور ان کے افکار ہیں۔ حنفاء، حنیف کی جمع ہے اور یہ وہ لوگ تھے جو دور جاہلیت میں بھی توحید پر قائم تھے۔ ٹزڈال نے اس باب کا عنوان"The Hanifs and Their Influence Upon Nascent Islam"قائم کیا ہے۔ اس کا کہنا یہ ہے کہ دین حنیفیت کے جتنے بنیادی اصول وضوابط ہیں مثلًا وحدانیت کا اقرار، بت پرستی کا انکار، جنت وجہنم پر ایمان، بچیوں کو زندہ درگور کرنے کی مذمت، اللہ کے صفاتی ناموں رب، رحمان اور غفور وغیرہ کا استعمال، یہ سب ہمیں قرآن مجید میں نظرآتے ہیں۔ ٹزڈال کے الفاظ ہیں:
ٹزڈال کا کہنا یہ بھی ہے کہ حنفاء کی ایک جماعت آپ کے خاندان سے تعلق رکھتی تھی