فهرس الكتاب

الصفحة 354 من 560

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزے رکھتے تھے حتیٰ کہ ہم کہتے: آپ افطار نہیں کریں گے اور افطار کرتے رہتے حتیٰ کہ ہم کہتے: آپ روزے نہیں رکھیں گے۔میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو رمضان کے علاوہ کسی مہینے کے پورے روزے رکھتے ہوئے نہیں دیکھا اور (رمضان کے بعد) میں نے شعبان کے علاوہ آپ کو کسی (دوسرے) مہینے میں (بہت) زیادہ روزے رکھتے نہیں ہوئے دیکھا۔

(676) عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ:کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَصُوْمُ حَتّٰی نَقُوْلَ:لَا یُفْطِرُ، وَیُفْطِرُ حَتّٰی نَقُوْلَ:لَا یَصُوْمُ، وَلَمْ اَرَہ، فِيْ شَھْرٍ أَکْثَرَ صِیَامًا مِنْہُ فِيْ شَعْبَانَ، کَانَ یَصُوْمُ شَعْبَانَ إِلاَّ قَلِیْلًا، بَلْ کَانَ یَصُوْمُ شَعْبَانَ کُلَّہ،۔صحیح [1]

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (مسلسل) روزے رکھتے تھے حتیٰ کہ ہم کہنے لگتے: آپ (کبھی) افطار نہیں کریں گے اور آپ افطار کرنے لگتے حتیٰ کہ ہم کہتے: آپ صلی اللہ علیہ وسلم (کبھی) روزے نہیں رکھیں گے۔میں نے آپ کو (رمضان کے بعد) شعبان سے زیادہ روزے رکھتے نہیں دیکھا۔آپ تھوڑے دنوں کو چھوڑ کر سارے شعبان کے روزے رکھتے تھے۔بلکہ (گویا) آپ پورے شعبان (ہی) کے روزے رکھتے تھے۔

(677) عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ قَالَتْ:مَا رَأَیْتُ النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَصُوْمُ شَھْرَیْنِ مُتَتَابِعَیْنِ إِلاَّ شَعْبَانَ وَرَمَضَانَ۔ [2]

سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے شعبان اور رمضان کے علاوہ' رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مسلسل دو مہینوں کے روزے رکھتے ہوئے نہیں دیکھا۔

(678) عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ شَقِیْقٍ قَالَ سَأَلْتُ عَنْ عَائِشَۃَ صِیَامِ النَّبِيِّص قَالَتْ: کَانَ النَّبِيُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَصُوْمُ حَتّٰی نَقُوْلَ:قَدْ صَامَ، وَیُفْطِرُ حَتّٰی نَقُوْلَ:قَدْ أَفْطَرَ . قَالَتْ:وَمَا صَامَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم شَھْرًا تَامًّا مُنْذُ قَدِمَ الْمَدِیْنَۃَ إِلاَّ رَمَضَانَ۔ [3]

سیدنا عبداللہ بن شقیق (تابعی) کہتے ہیں کہ میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے روزوں کے

[2] صحیح، الترمذي: 736 وقال:''حسن'' وللحدیث شواھد صحیحۃ عندالنسائي: 2175 وغیرہ۔

[3] صحیح، الترمذي:768، مسلم:1156 من حدیث حماد بن زید بہ۔ [السنۃ:1809]

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت