فهرس الكتاب

الصفحة 508 من 560

باب 10:

ادعیہ ٔ ماثورہ

پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری دعائیں

(۱۱۴۴) عَنِ ابْنِ عُمَرَ:أَنَّہٗ سَمِعَ رَسُوْلَ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَقُوْلُ: (( یَاأَیُّہَاالنَّاسُ تُوْبُوْا إِلٰی رَبِّکُمْ، فَإِنِّيْ أَتُوْبُ إِلٰی رَبِّيْ کُلَّ یَوْمٍ مِائَۃَ مَرَّۃٍ ) )۔صحیح [1]

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: اے لوگو! اپنے رب سے توبہ کرو، میں روزانہ سو دفعہ اپنے رب سے توبہ کرتا ہوں۔

(۱۱۴۵) عَنِ الْأَغَرِّ الْمُزَنِيِّ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: (( إِنَّہٗ لَیُغَانُ عَلٰی قَلْبِيْ، وَإِنِّيْ لَأَسْتَغْفِرُاللّٰہَ فِيْ کُلِّ یَوْمٍ مِائَۃَ مَرَّۃٍ ) )۔صحیح [2]

سیدنا الاغر المزنی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے دل پر انوار کی بارش ہوتی ہے اور میں روزانہ اللہ سے سو دفعہ استغفار کرتا ہوں۔

(۱۱۴۶) عَنْ أَبِيْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: (( إِنِّيْ لَأَسْتَغْفِرُاللّٰہَ وَأَتُوْبُ إِلَیْہِ، کُلَّ یَوْمٍ مِائَۃَ مَرَّۃٍ ) )۔صحیح [3]

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں روزانہ سو (سو) مرتبہ توبہ واستغفار کرتا ہوں۔

[2] صحیح مسلم:۲۷۰۲ من حدیث حماد بن زید بہ۔ [السنۃ:۱۲۸۷]

[3] حسن ، ابن ماجہ:۳۸۱۵ من حدیث محمد بن عمرو بن علقمۃ اللیثي بہ۔ [السنۃ:۱۲۸۶]

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت