سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب آخری عشرہ داخل ہوتا تو رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا ازار خوب باندھ لیتے۔رات کو خود بھی جاگتے اور گھر والوں کو بھی جگاتے تھے (بہت زیادہ عبادت کرتے تھے) ۔
(709) عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ:کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَجْتَھِدُ فِی الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ؛ مَالَا یَجْتَھِدُ فِيْ غَیْرِھَا۔صحیح [1]
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آخری عشرے میں (عبادت میں) جتنی محنت کرتے تھے اتنی محنت دوسرے دنوں میں نہیں کرتے تھے۔
(710) عَنْ زَیْدِ بْنِ أَرْقَمَ رضی اللّٰہ عنہ:أَنَّ النَّبِيَّ ا غَزَا تِسْعَ عَشْرَۃَ غَزْوَۃً، وَأَ نَّہ، حَجَّ بَعْدَ مَا ھَاجَرَ حَجَّۃً وَاحِدَۃً، لَمْ یَحُجَّ بَعْدَھَا، حَجَّۃَ الْوَدَاعِ . قَالَ أَبُوْإِسْحٰقَ:وَبِمَکَّۃَ أُخْرٰی۔ ( صحیح) [2]
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (کافروں سے) انیس جنگیں لڑیں آپ نے ہجرت کے بعد صرف ایک حج کیا۔حجۃ الوداع (والا) اور اس کے بعد آپ مکہ میں حج کے لیے تشریف نہیں لائے۔
(711) عَنْ أَنَسٍ رضى اللّٰه عنہ قَالَ: اعْتَمَرَ النَّبِيُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم أَرْبَعَ عُمَرٍ،کُلُّھُنَّ فِيْ ذِی الْقَعْدَۃِ؛ إِلاَّ الَّتِيْ کَانَتْ مَعَ حَجَّتِہٖ: عُمْرَۃٌ مِنَ الْحُدَیْبِیَۃِ فِيْ ذِی الْقَعْدَۃِ، وَعُمْرَۃٌ مِنَ الْعَامِ الْمُقْبِلِ فِيْ ذِی الْقَعْدَۃِ، وَعُمْرَۃٌ مِنَ الْجِعِرَّانَۃِ، حَیْثُ قَسَمَ غَنَایِمَ حُنَیْنٍ فِيْ ذِی الْقَعْدَۃِ، وَعُمْرَۃٌ مَعَ حَجَّتِہ [3]
[2] صحیح البخاري، المغازي باب حجۃ الوداع:4404 مسلم، الجھاد:1254 من حدیث زھیر بن معاویۃ بہ۔
[3] صحیح البخاري، المغازي باب غزوۃ الحدیبیۃ: 4148، مسلم: 1253 عن ھدبۃ بن خالد بہ۔ [السنۃ:1846]