فهرس الكتاب

الصفحة 25 من 101

آیات کریمہ کی تفسیر اور ان سے اخذ کردہ دروس

{وَقَالَ إِِ نِّی ذَاہِبٌ إِِلٰی رَبِّی}

[اور انہوں (ابراہیم علیہ السلام ) نے کہا: ''بے شک میں اپنے رب کی طرف جارہا ہوں]

تفسیر:

مفسرین کرام کے بیان کردہ معانی میں سے تین درج ذیل ہیں:

۱: میں وہاں ہجرت کرکے جارہا ہوں، جہاں جانے کا میرے رب تعالیٰ نے حکم دیا ہے۔ [1]

۲: میں وطن، اعزہ و اقارب اور سب کچھ چھوڑ کر ایسی جگہ جارہا ہوں، جہاں میں اپنے رب تعالیٰ کی عبادت بلا روک ٹوک کرسکوں۔ [2]

اسی بات کا ذکر قرآن کریم کے ایک دوسرے مقام میں ان الفاظ کے ساتھ ہے:

{وَ أَعْتَزِلُکُمْ وَ مَا تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ وَ أَدْعُوْا رَبِّیْ عَسٰٓی أَ لَّآ أَکُوْنَ بِدُعَآئِ رَبِّیْ شَقِیًّا} [3]

[2] ملاحظہ ہو: تفسیر البغوي ۶/۲۵؛ والتفسیر الکبیر ۲۶/۱۵۰؛ وتفسیر القرطبي ۱۵/۹۷؛ وتفسیر الخازن ۶/۲۵؛ وتفسیر البیضاوي ۲/۲۹۸؛ وتفسیر أبي السعود ۷/۱۹۹۔

[3] سورۃ مریم / الآیۃ ۴۸۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت