کی نسل میں سے مبعوث کی گئی۔ [1]
۲: ان دونوں پر دینی و دنیوی برکات کی برکھا برسادی۔ [2]
۳: ان دونوں کی نسل کو خوب بڑھایا۔ [3]
۴: ان دونوں کے ذکرِ خیر کو روزِ قیامت تک باقی رکھا۔ [4]
و: {عَلَیْہِ} [اس پر]
شیخ ابن عاشور اس کی تفسیر میں تحریر کرتے ہیں:
''أَيْ تَمَکُّنُ الْبَرَکَۃِ مِنَ الْإِحَاطَۃِ بِہِمَا۔'' [5]
[یعنی برکت نے ان دونوں کو خوب اچھی طرح اپنے گھیرے میں لے لیا] ۔
اللہ تعالیٰ کی فرماں برداری کا صلہ آخرت کے ساتھ ساتھ دنیا میں بھی ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی سنّتِ ثابتہ ہے۔ قرآن و سنت کے اس بارے میں متعدّد دلائل میں سے چار درجِ ذیل ہیں:
ا: ارشادِ باری تعالیٰ:
{لِلَّذِیْنَ أَحْسَنُوْا فِیْ ہٰذِہِ الدُّنْیَا حَسَنَۃٌ وَ لَدَارُ الْاٰخِرَۃِ خَیْرٌ وَ لَنِعْمَ دَارُ الْمُتَّقِیْنَ} [6]
[2] ملاحظہ ہو: تفسیر البیضاوي ۲/۳۰۰؛ وتفسیر أبي السعود ۷/۲۰۲؛ وفتح القدیر ۴/۵۷۷۔
[3] ملاحظہ ہو: زاد المسیر ۷/۷۸؛ وفتح القدیر ۴/۵۷۷۔
[4] ملاحظہ ہو: التفسیر الکبیر ۲۶/۱۵۹؛ وفتح القدیر ۴/۵۷۷۔
[5] تفسیر التحریر والتنویر ۲۳/۱۶۲۔
[6] سورۃ النحل / جزء من الآیۃ ۳۰۔