فهرس الكتاب

الصفحة 64 من 101

صحیح مسلم میں حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے:

''إِلَّا شَرِکُوْکُمْ فِي الْأَجْرِ۔'' [1]

'' [مگر وہ ثواب میں تمہارے ساتھ شریک ہوئے''] ۔

امام نووی نے اس پر درجِ ذیل عنوان تحریر کیا ہے:

[بَابُ مَنْ حَبَسَہُ عنِ الْغَزْوِ مَرَضٌ أَوْ عُذْرٌ آخَرُ] [2]

[اس شخص کے متعلق باب جسے جہاد سے بیماری یا کوئی اور عذر روکے] ۔

حافظ ابن حجر لکھتے ہیں: ''اس (حدیث) میں یہ (بات) ہے، کہ اگر عمل کرنے میں کوئی عذر حائل ہو، تو بندہ اپنی نیت ہی سے عمل کرنے والے کا اجر حاصل کرلیتا ہے۔'' [3]

(ط)

{إِِنَّا کَذٰلِکَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ}

[بے شک ہم اسی طرح محسنین کو جزا دیتے ہیں]

تفسیر:

ا: {الْمُحْسِنِیْنَ} [احسان کرنے والے]

احسان سے مراد… جیسا کہ امام ابن قیم نے تحریر کیا ہے…:

''فِعْلُ الْمَاْمُوْرِ بِہِ سَوَائً کَانَ إِحْسَانًا إِلَی النَّاسِ أَوْ إِلٰی نَفْسِہِ۔'' [4]

[تعمیلِ حکم کرنا، اس کا تعلق لوگوں سے ہو یا (خود) اپنی ذات سے] ۔

ب: علامہ قرطبی لکھتے ہیں:

[2] المرجع السابق ۳/۱۵۱۸۔

[3] فتح الباري ۶/۴۷۔

[4] التفسیر القیم ص ۲۵۸۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت