فهرس الكتاب

الصفحة 77 من 101

تو آسمان والے اس سے محبت کرتے ہیں۔ پھر زمین میں اس کے لیے قبولیت (اور پذیرائی) رکھ دی جاتی ہے۔'']

امام نووی نے اس پر درجِ ذیل عنوان تحریر کیا ہے:

[بَابٌ إِذَا اَحَبَّ اللّٰہُ عَبْدًا حَبَّبَہُ إِلٰی عِبَادِہٖ] [1]

[ (اس بارے میں) باب، کہ جب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے محبت کرتے ہیں، تو اسے اپنے بندوں کے لیے محبوب بنا دیتے ہیں] ۔

(م)

{إِِنَّہٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ}

[بلاشبہ وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا]

تفسیر:

ا: {عِبَادِنَا} :

[ہمارے بندوں]

علامہ قرطبی لکھتے ہیں:

''أَيْ مِنَ الَّذِیْنَ أَعْطُوْا الْعَبُوْدِیَّۃَ حَقَّہَا حَتّٰی اسْتَحَقُّوْا الْإِضَافَۃَ إِلَی اللّٰہَ تَعَالٰی۔'' [2]

[''یعنی وہ عبودیت کا حق ادا کرکے اللہ تعالیٰ کی طرف انتساب کا شرف پانے والوں سے ہوگئے''] ۔

ب: {الْمُؤْمِنِیْنَ} :

قاضی ابوسعود اس کی تفسیر میں رقم طراز ہیں:

[2] تفسیر القرطبي ۱۵/۱۱۲۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت