فهرس الكتاب

الصفحة 57 من 101

(ز)

{فَلَمَّا أَسْلَمَا وَتَلَّہُ لِلْجَبِیْنِ}

[پس جب وہ دونوں مطیع ہوگئے اور انہوں نے اسے پیشانی کے ایک جانب گرایا]

تفسیر:

ا: {فَلَمَّا أَسْلَمَا} :

اس کی تفسیر میں ذکر کردہ اقوال میں سے چار درج ذیل ہیں:

۱: دونوں باپ بیٹا حکمِ الٰہی کی تعمیل کے لیے مطیع اور فرماں بردار ہوگئے۔ [1]

۲: ابراہیم علیہ السلام نے بیٹے کو اور بیٹے نے اپنی جان اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کردی۔ [2]

۳: اس کو (سَلَّما) پڑھا گیا ہے اور اس کا معنٰی یہ ہے، کہ انہوں نے اپنا معاملہ اللہ تعالیٰ کے سپرد کردیا۔ [3]

۴: دونوں نے کلمۂ شہادت پڑھا اور ذکرِ الٰہی کیا۔ باپ نے بیٹے کو ذبح کرنے کی خاطر اور بیٹے نے موت کی آغوش میں جانے کی تیاری میں۔ [4]

ب: {وَتَلَّہُ لِلْجَبِیْنِ}

اس کی تفسیر میں درج ذیل دو اقوال بیان کئے گئے ہیں:

[2] ملاحظہ ہو: الکشاف ۳/۳۴۸؛ وتفسیر أبي السعود ۷/۲۰۰۔ یہ قول حضرت قتادہ رحمہ اللہ سے منقول ہے۔ (ملاحظہ ہو: تفسیر البغوي ۶/۲۸؛ وتفسیر الخازن ۶/۲۸) ۔

[3] ملاحظہ ہو: زاد المسیر ۷/۷۵؛ وتفسیر القرطبي ۱۵/۹۷۔ یہ حضراتِ صحابہ علی، ابن مسعود اور ابن عباس رضی اللہ عنہم کی قرأت ہے۔

[4] ملاحظہ ہو: تفسیر ابن کثیر ۴/۱۶۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت