فهرس الكتاب

الصفحة 72 من 101

ا: {إِنَّمَا قَوْلُنَا لِشَیْئٍ إِذَآ اَرَدْنٰہُ أَنْ نَّقُوْلَ لَہٗ کُنْ فَیَکُوْنُ} [1]

[ہم جب کسی چیز کا ارادہ کرتے ہیں، تو اسے صرف یہ کہتے ہیں: ''ہوجا''، پس وہ چیز ہوجاتی ہے]

ب: {اِِنَّمَا اَمْرُہٗٓ إِِذَآ أَرَادَ شَیْئًا أَنْ یَّقُوْلَ لَہٗ کُنْ فَیَکُوْنُ} [2]

[جب وہ کسی چیز کا ارادہ کرتے ہیں، تو ان کا حکم اس کے سوا نہیں ہوتا، کہ وہ اسے کہتے ہیں: ''ہوجا''، تو وہ ہوجاتی ہے] ۔

ج: {بَدِیْعُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ إِذَا قَضٰٓی أَمْرًا فَإِنَّمَا یَقُوْلُ لَہٗ کُنْ فَیَکُوْنُ} [3]

[آسمانوں اور زمین کے (بغیر نمونہ دیکھے) پیدا کرنے والے ہیں اور جب وہ کسی چیز ( کو وجود میں لانے) کا فیصلہ کرلیتے ہیں، تو اسے بس یہی کہتے ہیں: ''ہوجا'' تو وہ چیز وجود میں آجاتی ہے۔]

د: {قَالَتْ رَبِّ أَنّٰی یَکُوْنُ لِیْ وَلَدٌ وَّ لَمْ یَمْسَسْنِیْ بَشَرٌ قَالَ کَذٰلِکِ اللّٰہُ یَخْلُقُ مَا یَشَآئُ اِذَا قَضٰٓی أَمْرًا فَإِنَّمَا یَقُوْلُ لَہٗ کُنْ فَیَکُوْنُ} [4]

[انہوں (مریم) نے کہا: ''اے میرے رب! میرے ہاں لڑکا کیسے ہوسکتا ہے، حالانکہ کسی بشر نے مجھے ہاتھ نہیں لگایا؟'' فرمایا: ''اسی طرح اللہ تعالیٰ جو چاہتے ہیں، پیدا فرماتے ہیں۔ جب وہ کسی چیز کا فیصلہ کرلیتے ہیں، تو اسے صرف [کُنْ] کہتے ہیں اور وہ ہوجاتی ہے'']۔

[2] سورۃ یٰسٓ ۷ / ۸۲۔

[3] سورۃ البقرۃ / الآیۃ ۱۱۷۔

[4] سورۃ آل عمران / الآیۃ ۴۷۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت