فهرس الكتاب

الصفحة 96 من 224

ان کے بلا تردّد امامِ اہلِ سنت ہونے کا پتہ ان کی چند کتابوں سے ہی بخوبی لگا یا جا سکتا ہے جن میں سے ایک ''وجوب العمل بالسنۃ و کفر من أنکرہا'' نامی کتاب ہے۔ ان کی اسی طرح کی دوسری کتاب ''السنہ و مکانتہا في الإسلام و في أصول التشریع''ہے۔ [1]

اسی موضوع پر ان کی تیسری کتاب ''وجوب لزوم السنۃ و الحذر من البدعۃ'' ہے۔ [2]

ان کتب و رسائل کے علاوہ ان کا کوئی محاضرہ ولیکچر، کوئی خطبہ ودرس اور کوئی مختصر سے مختصر خطاب بھی ایسا نہیں ہوتا تھا جس میں وہ سنت پر التزام و کاربند ہونے اور اسے تمام اقوال و آراءِ رجال پر مقدّم رکھنے کی تاکید نہ کیا کرتے ہوں۔

حکام و امراء کے ساتھ تعلقات کا انداز :

شیخ ابن باز رحمہ اللہ نے حکّام و امراء کے ساتھ تعلقات کا کیا انداز اپنایا ہوا تھا؟ اسے مختصر الفاظ میں یوں کہا جاسکتا ہے:

1 وہ ہر چھوٹے بڑے معاملہ میں حکّام و امراء (ولی الامر) کی اطاعت کو ضروری سمجھتے تھے۔ کیونکہ سورۃ النسآء کی آیت: ۵۹ میں ارشادِ الٰہی ہے:

{ یٰٓأَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اَطِیْعُوا اللّٰہَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ وَ اُولِی الْاَمْرِ مِنْکُمْ} [النساء: ۵۹]

''اے ایمان والو!اللہ تعالیٰ، اس کے رسول اور اولیائے امور (حکّام) کی اطاعت کرو۔''

[2] دیکھیں: مجموع فتاویٰ و مقالات سماحۃ الشیخ ابن باز (۸/ ۴۳ و ما بعد) و الإنجاز (ص: ۴۶۳۔ ۴۶۷)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت