کے اصولوں اور بنیادوں پر محمول ہوگی اور وہ آیات جو شریعتوں کے اختلاف پر دلالت کرتی ہیں وہ فروعات اور عبادات کے ظواہر سے متعلقہ امور پر محمول ہوں گی۔ پہلے اور بعد میں آنے والے تمام احکام اللہ تعالیٰ ہی کی طرف سے ہیں۔ [1]
گزشتہ تفصیلات کی روشنی میں یہ حقیقت آشکار ہوگئی ہے کہ قرآن عظیم کا سابقہ کتابوں کی تصدیق اور نگرانی کرنا عظمت قرآن کے اہم مظاہر و دلائل میں سے ہے جس سے تمام انبیاء کی کتابوں پر قرآن کی فضیلت ظاہر ہوتی ہے۔