فهرس الكتاب

الصفحة 328 من 431

قرآن کریم ہر چیز کا بیان ہے

اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:

''اور ہم نے آپ پر ہر چیز کو کھول کر بیان کرنے والی یہ کتاب نازل کی ہے۔'' [1]

حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:

(( وقَدْ بَيَّنَ لَنَا فِي هَذَا الْقُرْآنِ كُلَّ عِلْمٍ، وَكُلَّ شَيْءٍ. ) )

''بے شک قرآن کریم میں ہمارے لیے ہر علم اور ہر چیز کھول کر بیان کر دی گئی ہے۔'' [2]

پس حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے فرمان کے مصداق قرآن کریم نے دنیا کے کثیر علوم کا صراحتًا، ضمنًا، اشارۃً یا تلمیحًا احاطہ کر رکھا ہے۔ انسان، حیوان، نباتات، اشجار، اثمار، زمین، سمندر، فضا، افلاک، زمینی اور کائناتی مظاہر وغیرہ کے متعلق علوم میں مسلسل علمی تحقیقات ہوتی چلی آ رہی ہیں اور یہ علمی تحقیقات تسلسل سے ایسے جدید اور اہم انکشافات کر رہی ہیں جنھیں

[2] تفسیر ابن کثیر: 594/4

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت