اللہ تعالیٰ نے چار مقامات پر اپنی کتاب عظیم کو (مبارک) یعنی ''بابرکت'' سے متصف قرار دیا ہے۔اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
''اور یہ کتاب (قرآن مجید) ، ہم نے اسے نازل کیا ہے۔ یہ برکت والی، تصدیق کرنے والی ہے اس کتاب کی جو اس سے پہلے آئی تھی۔'' [1]
فرمان الٰہی ہے:
''اور یہ (قرآن) ایک عظیم کتا ب ہے۔ ہم نے اسے نازل کیا ہے۔ (یہ) برکت والی ہے، پس تم اس کی پیروی کرو اور پرہیز گاری اختیار کرو، تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔'' [2]
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
''اور یہ (قرآن) بابرکت ذکر ہے جسے ہم نے نازل کیا ہے۔ کیا پھر تم اس کے منکر ہو؟'' [3]
اللہ تعالیٰ کا ارشاد عالی ہے:
[2] الأنعام: 155/6
[3] الأنبیاء: 50/21