فهرس الكتاب

الصفحة 407 من 431

قرآن کریم کی تلاوت کرنا

متعدد آیات کریمہ میں قرآن کریم کی تلاوت کرنے کے بارے میں حکم الٰہی صادر ہوا ہے۔ ان میں سے اللہ تعالیٰ کا ایک فرمان یہ ہے:

''اور آپ اس کی تلاوت کیجیے جو کچھ آپ کے رب کی کتاب میں سے آپ کی طرف وحی کیا گیا ہے۔ اس کے کلمات کو کوئی بدلنے والا نہیں، اور آپ اس کے سوا کوئی جائے پناہ ہرگز نہیں پائیں گے۔'' [1]

اگرچہ اس آیت کریمہ میں ظاہری طور پر خطاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ہے لیکن بعینہ آپ کے پیروکاروں کے لیے بھی یہی حکم ہے اور اس پر اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان دلالت کرتا ہے:

''چنانچہ اس (قرآن) میں سے جتنا آسان ہو پڑھو۔'' [2]

[2] المزمل 20:73

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت