فهرس الكتاب

الصفحة 168 من 431

اس عقیدے کی تصحیح انبیاء و رسل کی ذمہ داریاں بیان کر کے بھی کی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:

'' (اللہ نے) خوش خبری دینے والے اور تنبیہ کرنے والے رسول بھیجے۔'' [1]

لہٰذا رسول معبود ہیں نہ معبود کے بیٹے بلکہ وہ صرف اور صرف انسان ہیں جن کی طرف وحی کی جاتی رہی۔ اللہ تعا لیٰ نے فرمایا ہے:

'' (اے نبی!) کہہ دیجیے: میں تو بس تمھاری ہی طرح بشر ہوں ۔ میری طرف وحی آتی ہے کہ تمھارا الٰہ صرف ایک الٰہ ہے۔'' [2]

وہ دلوں کی ہدایت کے مالک نہیں ہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

21 لَّسْتَ عَلَيْهِم بِمُصَيْطِرٍ E

''چنانچہ آپ نصیحت کیجیے ، آپ تو صرف نصیحت کرنے والے ہیں۔ آپ ان پر کوئی فوج دار نہیں۔'' [3]

قرآن کریم نے ان شبہات کوغلط قرار دیا ہے جنھیں دور قدیم کے لوگوں نے رسولوں کے بارے میں پھیلایا تھا، جیسے انھوں نے کہا:

''تم ہمارے جیسے بشر ہی ہو۔'' [4]

اور ان کا قول ہے:

[2] الکھف 110:18

[3] الغاشیۃ 22-21:88

[4] إبراھیم 10:14

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت