فهرس الكتاب

الصفحة 246 من 431

''کیا تم اس وقت موجود تھے جب یعقوب کی موت کا وقت آیا، جب اس نے اپنے بیٹوں سے پوچھا: میرے بعد تم کس کی عبادت کرو گے؟ انھوں نے کہا: ہم تیرے معبود اور تیرے باپ دادا ابراہیم ، اسماعیل اور اسحاق کے معبود کی عبادت کریں گے جو معبود واحدہے اورہم اسی کے فرماں بردار ہیں ۔'' [1]

حضرت نوح علیہ السلام کی زبان سے بھی اسی طرح اثباتِ توحید ہوا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:

'' ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجا، چنانچہ اس نے کہا: اے میری قوم !تم اللہ کی عبادت کرو ، اس کے سوا تمھارے لیے کوئی معبود نہیں۔'' [2]

حضرت ہود علیہ السلام کی زبان سے بھی اسی طرح اثبات ِتوحید ہوا ۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

''اور ہم نے قوم عاد کی طرف ان کے بھائی ہود کو بھیجا، اس نے کہا: اے میری قوم! تم اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو۔ اس کے سوا تمھارا کوئی معبود نہیں۔'' [3]

حضرت صالح علیہ السلام کی زبان سے بھی اسی طرح اثباتِ توحید ہوا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

[2] الأعراف 59:7

[3] الأعراف 65:7

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت